اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)شہر ونی پیگ نے بدھ کے روز پارکنگ پے اسٹیشنز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ عمل اگست کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا اور تمام میٹرز ہٹا دیے جائیں گے۔
شہر کی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سالانہ ایک ملین ڈالر کی آپریٹنگ لاگت کی بچت کا باعث بنے گا، جبکہ 3G نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد پارکنگ میٹرز کی تجدید پر آنے والے 3.6 ملین ڈالر کے اضافی خرچ سے بھی بچا جا سکے گا۔
پے اسٹیشنز کے خاتمے کے بعد شہری تین مختلف طریقوں سے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔
PayByPhone ایپ جسے شہر کے مطابق پہلے ہی 80 فیصد صارفین استعمال کرتے ہیں
فون کال کے ذریعے — 1-888-680-7275 پر کال کر کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کی جا سکے گی
پری پیڈ پارکنگ بُک لیٹس — جو فون کے بغیر واحد متبادل طریقہ ہوگا۔
یہ بک لیٹس اب بھی شہر کے ڈاؤن ٹاؤن میں واقع پارکنگ اسٹور سے دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ یہ 510 مین اسٹریٹ پر واقع 311 کاؤنٹرز اور Goulet اسٹریٹ پر واقع Accès-Access Saint-Boniface سے بھی حاصل کی جا سکیں گی۔
شہر کے مطابق نجی پارکنگ لاٹس میں موجود فزیکل میٹرز بدستور فعال رہیں گے۔