92
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، آئی ٹی ماہرین اور دیگر نے شرکت کی۔
اس منصوبے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، منصوبے سے عدالتوں میں رش کم ہوگا اور مقدمات کا بوجھ بھی ختم ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں یہ منصوبہ پنجاب کے 7 اضلاع راولپنڈی، جہلم، چکوال، میانوالی، مظفر گڑھ، بھکر، چنیوٹ میں یکم نومبر سے نافذ کیا جائے گا۔