برطانوی جیلوں میں گنجائش ختم ، 40 فیصد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی جیلیں قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں جس کے باعث حکومت نے قیدیوں کو جلد رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی لیبر حکومت جیلوں میں مزید گنجائش پیدا کرنے کے لیے ستمبر سے قیدیوں کی جلد رہائی کا عمل شروع کرے گی۔انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں صرف 700 مزید مرد قیدیوں کی گنجائش ہے، جو اگلے چند ہفتوں میں ختم ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد پولیس اسٹیشنوں کو ریفرل استعمال کرنا پڑے گا اور سڑکوں پر پولیس گشت کو کم کرنا پڑے گا۔

حکومتی منصوبے کے مطابق حکومت نے جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے اپنی سزا پوری کرنے والے 40 فیصد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔قیدیوں کی رہائی ستمبر سے شروع ہوگی اور ابتدائی طور پر تقریباً 5500 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، سنگین اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔برطانوی وزیر انصاف شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ جیلوں میں گنجائش کی کمی کے مسئلے کو اب نہ نمٹا گیا تو فوجداری نظام انصاف کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ماہ بعد اس منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں