نیب ترامیم کی بحالی کا فیصلہ،عمران خان نے بریت کی درخواست دائر کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی نے نیب ترمیمی بحالی کے فیصلے کے بعد مقدمات سے ریلیف لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وکلا کے ذریعے نیب عدالت میں بریت کی پہلی درخواست دائر کر دی۔وکیل صفائی نے کہا کہ اس ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کے ساتھ پی ٹی آئی بانی کی درخواست منسلک کی جائے۔یہ پڑھیں: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کر دیں، عمران خان خلاف آئین، فیصلہ ثابت نہ کر سکے۔

نیب کے وکلا نے عمران خان کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت اس ریفرنس کو سن سکتی ہے جو عدالت کے دائرہ اختیار میں ہو۔ بریت کے لیے آئے تھے، عدالت یہ ریفرنس نہیں سن سکتی تو بری کیسے کر سکتی ہے، بریت سے پہلے دائرہ اختیار کا تعین کیا جائے۔ملزم کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت منگل 10 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔