ہائی کورٹ کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے فیصلہ سنایا، لال حویلی کی دونوں ملکیتی رجسٹریوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔
ہائیکورٹ نے لال حویلی کو فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا، چیئرمین ریفرنس محکمہ لال حویلی سے متعلق نئی سماعت کریں گے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری جائیداد ہے، ہم نسلی اور اصلی ہیں۔ سب اللہ پر چھوڑ دیں پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معیشت کو ٹھیک کیا، جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کا لعنتی پروگرام تھا، وہ کل بھی فوج کے ساتھ تھے اور آج بھی فوج کے ساتھ ہیں۔ میں کسی بھی غلطی کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ لال حویلی 36 سال سے شیخ رشید احمد کا سیاسی گڑھ ہے۔
106