لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی ہر صورت روکنے کا فیصلہ ، اہم مقامات پررینجرز کو تعینات کیا جائے گا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کے اعلان کے بعد نگرا ن پنجاب حکومت نے رینجرز کو لاہور طلب کر لیا ہے۔

پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا، رینجرز کو زمان پارک کے ساتھ ساتھ  لاہور کے دیگر اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے جلسے یا جلوس پر پابندی عائد کر دی تھی۔
پنجاب کے وزیر داخلہ عامر میر نے کہا کہ دفعہ 144 صرف آج کے لیے ہے، اگر حالات خراب ہوئے تو اسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ دفعہ 144 کے تحت لاہور میں کسی بھی قسم کی ریلی پر پابندی ہوگی۔ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔
وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ 12 مارچ کو لاہور میں پی ایس ایل کا میچ ہے، آج لاہور میں میراتھن ریس اور سائیکل ریس کے ایونٹس ہیں، ان تمام ایونٹس کا فیصلہ ایک ماہ قبل کیا گیا تھا، تاہم عمران خان نے اچانک سیاسی جلسے کا اعلان کردیا۔ ان واقعات کے باوجود شہر میں میچ اور خواتین کے مارچ سے قبل ہی انہوں نے ریلی کا اعلان کیا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے مزاحمت ہوئی تو دفعہ 144 میں توسیع کردی جائے گی، انتخابی مہم 6 اپریل سے شروع ہوگی اور اس سے قبل جو کچھ ہوا اسے سیاسی سرگرمی تصور کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com