304
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن کا وفد کل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کر کے پنجاب اسمبلی کے انتخابات پر مشاورت کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے ممبران اور سیکر ٹری نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کل گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا، الیکشن کمیشن کے سیکریٹری کی قیادت میں وفد گورنر پنجاب سے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کرے گا، وفد میں سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری اور ڈی جی قانون شریک ہوں گے۔