اخراجات کا مطالبہ واپس لیا جائے ورنہ میچز کراچی منتقل ، پی سی بی کا پنجاب حکومت کو الٹی میٹم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز پنجاب سے منتقل کرنے کے معاملے پر پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پنجاب حکومت کو الٹی میٹم دینے کا فیصلہ دو مختلف اجلاسوں میں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 45 کروڑ روپے کے اخراجات ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی
اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں معاملہ زیر بحث آیا، اخراجات کا مطالبہ واپس نہ لیا گیا تو پی ایس ایل کے میچز
کراچی میں کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل کرنے کے انتظامات شروع
کر دئیے، نئے شیڈول پر فرنچائزز سے بھی بات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات ہوں گے
اخراجات کی ادائیگی کا مطا لبہ واپس نہ لیا گیا تو میچز کراچی میں کرائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے مطالبہ تسلیم نہ کیاتو نیوزی لینڈ سیریز کے میچز پنجاب میں نہیں ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com