208
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کریں اور انصاف کے تقاضے پورے کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری جنرل سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں جاری مظاہروں سے آگاہ ہیں اور تمام فریقین سے تشدد سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنے سمیت حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کریں اور انصاف کے تقاضے پورے کریں۔