68
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سموگ کے بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں خشک موسم کے باعث سموگ کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، اور یہ مشرقی پنجاب کے علاقوں میں خاص طور پر زیادہ اثر ڈال سکتی ہے۔
محکمہ کے مطابق صنعتی آلودگی، گاڑیوں کا دھواں اور دیگر عوامل سموگ کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بچے، بزرگ اور بیمار افراد اس سے زیادہ متاثر ہوں گے۔
مزید برآں، موٹی سموگ کی تہہ سے حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے، جس سے ٹریفک حادثات اور دیگر خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔