اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں چین نے امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ 2023 میں امریکا میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور خراب ہوتی رہی اور عام لوگوں کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق افریقی اور ایشیائی امریکیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی خدمات جیسے شعبوں میں سنگین نسلی امتیاز اور عدم مساوات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی سیاست دانوں نے تارکین وطن کے حقوق اور بہبود کو ترک کر دیا ہے۔