اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک ٹیلی سکوپ بنانے والی کمپنی نے ایک ایسی ایجاد کی ہے جو کسی بھی سمارٹ فون کو سیکنڈوں میں طاقتور دوربین میں تبدیل کر سکتی ہے۔
دوربین بنانے والی کمپنی Vionus نے حال ہی میں دنیا کی پہلی اسمارٹ فون ٹیلی سکوپ ‘ہیسٹیا کا اعلان کیا ہے۔ اس کی بدولت آپ رات کے وقت چاند، ستاروں اور روشن کہکشاؤں کی شاندار تصاویر لے سکتے ہیں جو کہ ایک بہت ہی واضح تصویر فراہم کرتی ہے۔
یہ فی الحال کِک اسٹارٹر ویب سائٹ پر فنڈنگ سے گزر رہا ہے۔ ہیسٹیا کی تعارفی قیمت $149 پر رکھی گئی ہے۔ تاہم اس کی ترسیل سال کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔یہ استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ ہیسٹیا کو بیس تپائی پر رکھیں، اور اس پر اسمارٹ فون کو اس کے آئی پیس پر کیمرے کے ساتھ رکھیں۔ اس پر ہر قسم کے اسمارٹ فون رکھے جاسکتے ہیں۔ پھر فون کی سکرین سے نہ صرف خلائی اشیاء کی ویڈیوز اور تصاویر بنائی جاسکتی ہیں بلکہ ایپ ان کی شناخت کرکے تمام معلومات فراہم کرتی ہے۔
Andromeda Galaxy سے Orion Nebula تک، اس کے انٹرایکٹو نقشے کی بدولت ایک دلکش نظارہ ہو سکتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اتنی کم قیمت پر یہ ایک شاندار اختراعی تحفہ ہے جس میں ایک پوری دوربین شامل ہے۔ہیسٹیا کے لینس اور پرزم منظر کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے براہ راست روشنی جمع کرتے ہیں۔ اس کی ایپ جگہ کے لحاظ سے نظر آنے والی خلائی اشیاء اور کہکشاؤں کی شناخت کرتی ہے۔