اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منسوب ڈائری کے معاملے پر ردعمل جاری کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کے مسلسل ردعمل میں کہا گیا کہ وہ مبینہ ڈائری اور اس کے متن کی تردید کرتے ہیں اور بشریٰ بی بی کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ یہ ڈائری عمران خان یا ان کی اہلیہ کی نہیں تو اس میں لکھی تحریر کو ان سے کیسے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ڈرامہ پاکستان کے اصل مسائل خصوصاً حکومتی فسطائیت، جبر اور آئین و قانون کی خلاف ورزی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔
بشری بی بی کی مبینہ ڈائری منظر عام پر آگئی ،چونکا دینے والے انکشافات
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ جتنی بھی سازشیں کی جائیں ان سازشی عناصر کو انجام تک پہنچنا ہی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ڈائری میں وہ چیزیں شامل نہیں ہیں جو پولیس زمان پارک سے لے گئی اور نہ ہی ہماری لیگل ٹیم نے ڈائری کی رپورٹ دی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں اور سیاست میں سرگرم نہیں ہیں تاہم ان کی مسلسل کردار کشی افسوسناک ہے،