یوکرینی صدر کا روس کیخلاف ایف16 طیارے استعمال کرنے کا انکشاف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) مشرق وسطیٰ کے حالات کے پیش نظر امریکا اور یورپ کی توجہ اسرائیل کی مدد کی طرف زیادہ مائل رہی ہے، اس لیے اس عرصے میں یوکرین متاثر ہوا، تاہم واشنگٹن میں نیٹو کانفرنس کے بعد یوکرین کے لیے بہتری آئی ہے۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوکرین کی فضائیہ نے بھی روس کے خلاف کارروائیوں میں ایف 16 لڑاکا طیاروں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کو جنگی طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے جسے استعمال میں لایا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف 16 طیارے ہم نے ڈرون اور میزائل مار گرانے کے لیے استعمال کیے ہیں لیکن اب یوکرین کو ان طیاروں کی مزید ضرورت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔