جنرل( ر)باجوہ سے جھگڑا میری ذات کا ہے،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل( ر)باجوہ سے جھگڑا میری ذات کا ہے، یہ کہنا درست نہیں کہ اقتدار میں آنے کے بعد باجوہ کے خلاف کارروائی کریں گے، جنرل عاصم منیر خود کہہ چکے ہیں کہ سیاست سے ادارے کا تعلق نہیں

یہ بات انہوں نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹر کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں تین ماہ میں انتخابات کرانا نیوٹرلز کا سب سے بڑا امتحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کریش کر گیا، صوبوں کے پاس فنڈز ہیں لیکن وہ قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب فیض حمید کو ہٹایا گیا تو معلوم ہو گیا تھا کہ حکومت گرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ میں نے باجوہ سے کہا کہ اگر حکومت گرانے کا منصوبہ کامیاب ہوا تو معیشت کو کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔ میری حکومت کے دوران معیشت بہتر ہوئی، میں نے باجوہ کو سمجھایا کہ شہباز شریف پر سولہ ارب کرپشن کے کیس ہیں، وہ کیسے وزیر اعظم بن سکتے ۔ پھر پتہ چلا کہ کرپشن باجوہ کا ایشو نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کورونا کی وبا نہ آتی اور چین دو سال تک بند نہ رہتا تو ہماری معیشت بہتر ہوتی۔ باجوہ کہتے تھے کہ علیم خان کو وزیراعلی بنایا جائے علیم خان نے دریا کی زمین بیچ دی اسے کیسے وزیر اعلیٰ بناتا ؟
عمران خان نے کہا کہ جب ملک میں معیشت گر رہی ہے اور آمدن کم ہے تو قرضے کیسے واپس ہوں گے؟ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں خوشحالی کیسے آئے گی؟ نواز شریف اور زرداری پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں اور ان کی جائیدادیں باہر ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ان کی جائیدادیں باہر ہوں اور لوگ ان کے کہنے پر پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca