سعودی عرب ،سرکاری ہسپتال کا ڈاکٹر مریض کی موت کا ذمہ دار قرا

سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کے باعث دیت کی ادائیگی کا حکم دیا گیا۔متوفی کے ورثاء کے وکیل نے بیان میں کہا کہ یہ المناک حادثہ ڈاکٹر کی غلطی سے پیش آیا۔ عدالت کی میڈیکل کمیٹی نے دیت کی ادائیگی کی سفارش کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے دل کے عارضے میں مبتلا شخص کو مکمل طبی معائنہ کیے بغیر صحت مند قرار دیتے ہوئے اسے درد کش ادویات دے کر گھر بھیج دیا۔ گھر پہنچنے کے فوراً بعد مریض شدید درد کی وجہ سے دم توڑ گیا۔عدالت نے میڈیکل کمیٹی کی ایویلیوایشن رپورٹ میں ڈاکٹر کے قصوروار پائے جانے پر ڈاکٹر کو دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔