ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ۔روپے کی بے قدری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈالر 210 روپے کا ہو گیا ۔روپے کی بے قدری ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کے باعث بدھ کو انٹر بینک ٹریڈ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق، مقامی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 2.09 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 210 روپے پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ جمعرات کو کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 207.91 روپے پر بند ہوا۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری رہا تاہم 23 جون کو چین سے 2.3 بلین ڈالر کی آمد نے منظر نامہ بدل دیا کیونکہ روپیہ ایک ہی سیشن میں 4.70 روپے سے بڑھ کر 211.93 روپے سے 207.23 روپے تک پہنچ گیا۔

تاہم امریکی ڈالر نے روپے کو بڑھنے سے روک دیا اور 5 جولائی کو انٹربینک مارکیٹ میں 2.38 روپے کا اضافہ ہوا جو کہ نئے مالی سال کا پہلا اضافہ تھا اور اس کے بعد سے ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ویب پر مبنی مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹیس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے نوٹ کیا کہ مارکیٹ پانچ دن کے بعد دوبارہ کھل گئی۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر کی آمد توقعات کے مطابق زیادہ نہیں رہی جس کی وجہ سے اس وقت روپیہ دبا ئومیں ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے تک یہ دبا ئومیں رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا