اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روپیہ بڑی طرح پٹ گیا ہے
انٹربینک میں گزشتہ ہفتے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228.37 روپے پر بند ہوا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ڈالر کی قدر میں اب تک ایک روپے 67 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر اس وقت 230 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سیاستدان اپنا اقتدار بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
عوام کے مسائل کی کسی کو پروا نہیں۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال ہے۔