159
اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دئیے گئے۔
اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دئیے گئے۔
کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ کے خلاف قانون کی جماعتوں سے جھوٹ بولنے کی سزا کے تحت برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔
بورس جانسن کو سابق ارکان پارلیمنٹ کے لیے پارلیمنٹ میں داخلے کے لیے خصوصی پاس دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔
ارکان پارلیمنٹ نے بورس جانسن سے متعلق استحقاق کمیٹی کی رپورٹ پر مہر لگا دی، رپورٹ کی منظوری کے حق میں 354 اور مخالفت میں صرف 7 ووٹ پڑے، کمیٹی نے بورس جانسن کو 90 دن کے لیے معطل کرنے اور پارلیمنٹ میں داخلے سے روکنے کی سفارش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی ابتدائی طور پر بورس جانسن کی معطلی 10 دن سے زیادہ نہیں چاہتی تھی تاہم بورس جانسن کے مطالبے کے بعد کمیٹی نے معطلی کی مدت میں توسیع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے حلقے میں 20 جولائی کو ضمنی انتخاب کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔