اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے تحریک انصاف کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کے لیے کھلے ہیں کہ وہ انصاف کے لیے ہماری جدوجہد میں شامل ہوں۔
ٹویٹس کی ایک سیریز میں سابق وزیر اعظم نے لکھا کہ ان کے وکلا مضحکہ خیز ایف آئی آر کے معاملے پر اپنا موقف دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی اپنے ملک کو ایک خوشحال فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنے کا خواب دیکھا اور میری پوری جدوجہد اس خواب کو اپنی قوم کے لیے حقیقت بنانے کے لیے رہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی لکھا کہ آج قوم میرے انصاف، آزادی اور قومی خودمختاری کے پیغام کی حمایت میں بیدا ر ہے۔ جب ہم اپنے مقصد کے اتنے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ میری جدوجہد کو نہیں روک سکتا۔
اس سے قبل زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے وزیرآباد پولیس کی جانب سے قاتلانہ حملے کی درج کی گئی ایف آئی آرکو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
On the issue of the farcical FIR my lawyers will give my position. All my life I dreamt of seeing my country as a prospering welfare state & my struggle throughout has been to make this dream a reality for my nation. Today the nation has awakened, understood & risen
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 8, 2022
For the future of Pakistan the doors of PTI are open to all democratic loving forces to join our struggle for Justice, rule of law & freedom from foreign subservience – our goal of Haqeeqi Azadi
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 8, 2022