گر کر تباہ ہونیوالا آذربائیجانی مسافر طیارہ مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) آذربائیجان کا مسافر طیار قازقستان کے ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ،جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کا مسافر طیارہ باکو سے چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان کے ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں عملے سمیت 67 افراد سوار تھے۔مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ پرندے کے ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ آذربائیجانی مسافر طیارے کو مبینہ طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورسز نے مبینہ طور پر غلطی سے آذربائیجانی طیارے کو نشانہ بنایا جو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا نشانہ بن گیا۔ذرائع کے مطابق میزائل درمیانی ہوا میں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں طیارے کے ٹکڑے مسافر طیارے کے عقبی حصے میں جا گرے۔ پائلٹ نے دو بار طیارے کو گروزنی میں اتارنے کی ناکام کوشش کی۔ لینڈنگ کی تیسری کوشش کے دوران مسافروں نے پرواز کے دوران دھماکے کی آواز سنی۔دوسری جانب آذربائیجان نے مسافر طیارے کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔