194
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گزشتہ 2 روز سے جاری کمی کا رجحان کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹوٹ گیا۔
بدھ کو تجارت شروع ہوتے ہی، ڈالر ابتدائی طور پر روپے کے مقابلے میں مضبوط ہوا اور انٹربینک مارکیٹ میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا، لیکن بعد میں 2.06 روپے کے اضافے سے 277.50 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
بعد ازاں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور دوپہر تک ڈالر کی قیمت 2.56 روپے اضافے سے 278 روپے پر پہنچ گئی۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 280 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے اور دوسرے دن (پیر اور منگل)روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی۔ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مجموعی طور پر 10.55 روپے کمی سے 275.44 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر کی قیمت 11 روپے کمی سے 279 روپے تک پہنچ گئی۔