نیو جرسی پر اڑنے والے ڈرون ایران کے نہیں تھے ، پینٹاگون

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے یہ ڈرون اپنے بحری جہازوں سے لانچ کیے ہیں۔کانگریس مین جیف وان نے دعویٰ

پینٹاگون نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیو جرسی کے آسمان پر دیکھے گئے ڈرون ایران کے تھے۔پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے واضح کیا کہ ان ڈرونز کا تعلق کسی دشمن ملک سے نہیں تھا۔واضح رہے کہ ڈرونز کے حوالے سے امریکی رکن کانگریس جیف وان نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نیو جرسی کی فضائی حدود میں اڑان بھرنے والے ڈرونز کا تعلق ایران سے ہے اور یہ ڈرون مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی جہاز سے لانچ کیے گئے۔جیف وان نے امریکی ٹی وی کو مزید بتایا کہ ایران نے چین کے ساتھ ڈرونز اور مدر شپ ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا ہے تاکہ وہ اس میدان میں آگے بڑھ سکے۔ جیف نے مزید کہا کہ ہمیں ان ڈرونز کو مار گرانا چاہیے تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا