130
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) زمین پھٹی نہ آسمان گرا ،مسلسل رونے پر ماں نے 3 ماہ کا بچہ پانی کے ٹینک میں پھینک دیا
واقعہ بھارت کے شہر گجرات میں پیش آیا جہاں کرشمہ بگھیل نے ایک بیٹے کو جنم دیا جس کے بعد خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کا 3 ماہ کا بچہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ خاتون کے شوہر نے پولیس میں لاپتہ بچے کی شکایت درج کرائی۔پولیس نے شوہر کی شکایت پر کارروائی کی اور بچے کی لاش گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی۔پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ماں نے شیر خوار بچے کو پانی کے ٹینک میں پھینک دیا تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون بچے کی پیدائش سے ہی ذہنی اور جسمانی درد میں مبتلا تھی اور اس نے خاندان سے بچے کے مسلسل رونے کی شکایت بھی کی تھی۔