معاشی بحران پانچ سال کی تباہی کا نتیجہ ہے،ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ، مسائل کے حل میں وقت لگے گا،اسحاق ڈار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معاشی بحران کے حل کے لیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں، مسائل حل ہونے میں وقت لگے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی بحران پانچ سال کی تباہی کا نتیجہ ہے، بحران کے حل کے لیے بڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور چیلنج دہشت گردی ہے اور اسے حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے کیونکہ کوئی بھی مسئلہ کبھی بھی تشدد سے حل نہیں ہوتا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی اس طرح عمل نہیں ہوا جیسا ہونا چاہیے تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بدقسمتی سے اہم سیاسی شخصیات بھی دہشت گردی کا شکار ہوئیں، ہم نے اپنے وسائل سے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے، ہماری افواج ملک کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں، ہماری سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت ہونا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com