ضلع کرم میں وزیر اعلیٰ کی کوششوں سے امن قائم ہوچکا ہے،بیرسٹر سیف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے ضلع کرم میں امن قائم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دورانِ کشیدگی اپنا ہیلی کاپٹرامدادی سرگرمیوں کیلئے مختص کر دیا تھا، ہیلی کاپٹر کی 338 پروازوں کے ذریعے 29,140 کلوگرام ادویات متاثرہ علاقے تک پہنچائی گئیں، مریضوں سمیت 9,290 افراد کو محفوظ طریقے سے پشاور اور دیگر علاقوں میں منتقل کیا گیا، علاقے میں اب ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علاقے کو بنکروں اور اسلحے سے پاک کر دیا گیا ہے، مجموعی طور پر دونوں فریقین کے تقریباً 979 بنکرتباہ کئے گئےہیں، 86 دیہات کو غیر مسلح کر کے اسلحہ اور گولہ بارود سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے، فریقین کے درمیان کشیدگی کی بڑی وجہ بنکرز اور اسلحہ تھا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹل پاراچنار روڈ کی مرمت کیلئے 10 کروڑ روپے کی منظوری دی جا چکی ہے، 9.6 ارب روپے کی لاگت سے سڑک کی توسیع کا منصوبہ جاری ہے، بازاروں کی تزئین وآرائش کے 728 ملین روپے کے منصوبے میں سے 300 ملین سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com