الیکشن کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ ٹربیونلزپر مشاورت کریں ،سپریم کورٹ

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 8 الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا دفتر دونوں آئینی ادارے ہیں اور انتہائی احترام کے حقدار ہیں مشاورت ہونی چاہیے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ 2 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو متفقہ طور پر نامزد کیا گیا ہے، عدالت کیس کے میرٹ پر جائے بغیر کیس کو زیر التوا رکھ رہی ہے اور الیکشن کمیشن کے درمیان بامعنی مشاورت ہونی چاہیے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا خط، نوٹیفکیشن اور لاہور ہائی کورٹ کا 29 مئی کا فیصلہ اور 12 جون کا نوٹیفکیشن اگلی تاریخ تک معطل کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس لاہور کی حلف برداری کے بعد جلد از جلد الیکشن کمیشن کا فیصلہ سنایا جائے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca