179
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہونے پر عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ، شیریں مزاری، حماد اظہر، عون عباسی اور دیگر رہنما ئوں نے شرکت کی۔ کیا گیا.
انتخابات کی تاریخ سے متعلق فیصلے کا اطلاق گورنر پنجاب پر کیسے ہوتا ہے؟بلیغ الرحمان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرینگے
اہم ملاقات میں آئینی اور قانونی پہلوں کا جائزہ لیا گیا، جب کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے آئینی کردار ادا کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا، عمران خان نے صدر مملکت سے ہونے والے رابطے سے آگاہ کیا۔
ادھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ جان بوجھ کر موخر کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب آئین توڑنے کے مجرم ہیں۔