اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رہنما الیکشن کمیشن نے دبائو کے باوجود انتخابات کا فیصلہ کیا، قابل تعریف کام ہے تحریک انصاف فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دبا ئوکے باوجود جس انداز میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا وہ قابل تحسین ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے کہ آپ کا آر اوز دینے سے انکار مناسب نہیں نظر ثانی کریں۔
حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو موجودہ صورتحال میں شیڈول انتخابات نہ کرانے کی تجویز دیدی
فواد چوہدری نے کہا کہ آر اوز سے انکار سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے، جوڈیشل افسران کو الیکشن کے لیے آر اوز د ئیے جائیں، ہم الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے رہے ہیں، عمران خان پر اس وقت 83 کیسز ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص بہت سے معاملات میں پیش ہو
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس خون کا حساب ابھی دینا ہوگا، عوام کی نظریں دو اداروں پر ہیں، ایک سپریم کورٹ اور دوسرا الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، ہم نے الیکشن لڑنا ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام تر دبا ئوکے باوجود جس طرح الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔