الیکشن کمیشن نے دبائو کے باوجود انتخابات کا فیصلہ کیا، قابل تعریف کام ہے،فواد چوہدری 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رہنما  الیکشن کمیشن نے دبائو کے باوجود انتخابات کا فیصلہ کیا، قابل تعریف کام ہے تحریک انصاف فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دبا ئوکے باوجود جس انداز میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا وہ قابل تحسین ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے کہ آپ کا آر اوز دینے سے انکار مناسب نہیں  نظر ثانی کریں۔

حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو موجودہ صورتحال میں شیڈول انتخابات نہ کرانے کی تجویز دیدی

فواد چوہدری نے کہا کہ آر اوز سے انکار سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف ہے، جوڈیشل افسران کو الیکشن کے لیے آر اوز د ئیے جائیں، ہم الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے رہے ہیں، عمران خان پر اس وقت 83 کیسز ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص بہت سے معاملات میں پیش ہو

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس خون کا حساب ابھی دینا ہوگا، عوام کی نظریں دو اداروں پر ہیں، ایک سپریم کورٹ اور دوسرا الیکشن کمیشن، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، ہم نے الیکشن لڑنا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام تر دبا ئوکے باوجود جس طرح الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca