211
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی در ستگی اور منتقلی کی تاریخ میں توسیع کردی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی در ستگی اور منتقلی کی تاریخ میں توسیع کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ووٹ کے اندراج، اخراج اور تصدیق کی آخری تاریخ 20 جولائی 2023 ہے، اس سلسلے میں ووٹر اپنے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شناختی کارڈ پر مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر ووٹ کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔ اگر ووٹر اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، نکالنا یا درست کرنا چاہتے ہیں تو فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاؤن لوڈ کریں اور پُر کریں اور اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے فارم نمبر 21 استعمال کریں، اعتراض اور اخراج ووٹ کے لیے فارم نمبر 22 استعمال کریں، ڈیٹا کی درستگی کے لیے فارم نمبر 23 استعمال کریں۔