169
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممنوعہ فنڈز ضبط کرنے کے معاملے پر باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
ای سی پی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جاری شوکاز نوٹس پر سماعت مقرر کر دی ہے۔
سماعت 23 اگست کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے ۔