اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عوام سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل نہ کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ امپورٹڈحکومت اور اس کے سرپرستوں کی بی ٹیم ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کروانے کا حکم دے دیا
عمران خان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ہر انتخابی میدان سے بھاگ رہی ہے کیونکہ وہ عوام سے خوفزدہ ہے۔ ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی دل و جان سے اس کے ساتھ کھڑی ہے
By not implementing IHC orders to hold LG elections in Islamabad today, ECP has again shown it is B team of Imported Govt & its backers. PDM, fearful of the people, is running away from all elections. Right to vote is a fundamental democratic norm & PTI stands committed to it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2022
۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر دکھا دیا ہے کہ وہ حکومت اور اس کے سہولت کاروں کے ساتھ ہے۔