اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہوگئی، ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار 815 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ ہے۔ 77 لاکھ 32 ہزار 575ہے
ووٹر لسٹوں میں مرد ووٹرز کا تناسب 54 فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 46 فیصد ہے، اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15 ہزار 490، پنجاب میں 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168، سندھ میں 2 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 53 ہے۔
ملک میں 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے، 26 سے 35 سال تک کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے جب کہ 2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ووٹرز 36 سال سے زائد ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 ہے جب کہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے۔