الیکشن کمیشن نے دوصوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

 

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کے لیے گورنرز سے خط و کتابت ہوگی۔

 

صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی حتمی تاریخ گورنرز سے لی جائے گی اور الیکشن کمیشن دونوں گورنرز کو خط میں انتخابات کے لیے 3 تاریخیں تجویز کرے گا۔

 

الیکشن کمیشن نے عدلیہ اور بیوروکریسی سے ڈی آر اوز اور آر اوز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن جلد ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے افسران کے نام طلب کرے گا۔

 

الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات کے لیے انتخابی عملے سے فہرستیں بھی طلب کرے گا، فہرستیں ملنے کے بعد انتخابی عملے کو تربیت بھی دی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن 3 ماہ میں اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا آئین کے مطابق پابند ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com