اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے خصوصی خصوصیات کے حامل بیلٹ پیپرز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور واٹر مارک بیلٹ پیپرز بھی استعمال کیے جائیں گے۔
گزشتہ انتخابات میں 220 ملین بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اور اس بار تقریبا 240 ملین بیلٹ پیپرز چھاپے جانے کا امکان ہے۔ اس بار انتخابات کے لیے 120 ملین سے زیادہ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد تقریبا 118.2 ملین تھی۔
اس سے قبل عمران خان نے جلسے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان کیا تھا
اس اعلان کے بعد وفاقی حکومت میں کھلبلی مچ گئی اور وفاقی وزراء اور ن لیگ پنجاب میں اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں تاہم پی ٹی آئی کی اکثریت اراکین کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے سے ہی ہمیں الیکشن مل سکتا ہے ۔
282