185
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن نے فنڈز کے اجرا سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے فنڈ جاری نہیں کئے گئے
عدالت کی حکم عدولی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہیں کئے
الیکشن کمیشن حکام نے سیل شدہ رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ انہیں رپورٹ کے مندرجات کا علم نہیں۔ الیکشن کمیشن حکام رپورٹ جمع کرانے کے بعد سپریم کورٹ سے چلے گئے۔
الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 10 اپریل تک فنڈز ملنے کا امکان نہیں
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت پنجاب میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو 21 ارب جاری نہ کر سکی۔