251
اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سالہ نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کی دفعہ 167 کے تحت بدعنوانی کا مرتکب پایا، چیئرمین پی ٹی آئی کو آرٹیکل 63 1 ایچ کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے
الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت پی ٹی آئی چیئرمین کی نااہلی سزا سے رہائی کے بعد شروع ہوگی، سابق وزیراعظم کو این اے 45 کرم کے تحت ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔