الیکشن کمیشن نے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کردئیے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ای سی پی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی درج ذیل حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن نے دیا ہے جس کے مطابق پولنگ 11، 25 ستمبر کو ہوگی

تاہم سیلاب کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا

جن حلقوں میں الیکشن ملتوی کیا گیا ہے ان میں این اے 157، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 246 کراچی اور پی پی 209 خانیوال۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں حالیہ آفات اور سیلاب کے باعث آمدورفت کے ذرائع درہم برہم ہوگئے ہیں، عمارتیں تباہ اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، جب کہ قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com