الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے ویب سائٹ پر ڈالے، فافن

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (ایف اے ایف این) نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسرز ویب سائٹ پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے شائع کریں. کاغذات کو مسترد کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی فیصلوں کا اجراء ضروری ہے.
فافن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کاغذات کو صرف ایک مخصوص ضابطے کے تحت مسترد کر سکتے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن قواعد کے خلاف کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے.
فافن نے کہا ہے کہ الیکشن 2024 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی ہے جو 2018 میں 10.4 فیصد اور 2013 میں 14.6 فیصد تھی.

فافان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی ویب سائٹ پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اور مسترد کیے جانے کے حوالے سے ریٹرننگ افسران کے فیصلے شائع کرنے چاہئیں. یہ اقدام انتخابی عمل کی شفافیت کو مضبوط کرے گا.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔