الیکشن کمیشن کونئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستوں پر  1324 اعتراضات موصول

 

الیکشن کمیشن نے 27 ستمبر کو 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری کی روشنی میں ملک بھر میں حلقہ بندیوں کی دوبارہ ترتیب کے بعد حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں شائع کی تھیں اور رجسٹرڈ ووٹرز سے اعتراضات جمع کرانے کو کہا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اکتوبر مقرر کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ ان اعتراضات پر متعلقہ فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا اب الیکشن کمیشن نے 2 بینچ تشکیل دیے ہیں جو یکم نومبر سے اعتراضات کی سماعت شروع کریں گے۔

ابتدائی فہرستیں پہلے 9 اکتوبر کو شائع کی جانی تھیں لیکن سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر حلقہ بندیوں کی ٹائم لائن میں 14 دن کی کمی کردی گئی تاکہ یہ عمل 14 دسمبر کے بجائے 30 نومبر تک مکمل کیا جاسکے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں شائع کرنے کے فیصلے کو عام انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو کہ اگلے سال کے پہلے مہینے میں ہونے کا امکان ہے۔

تاہم انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں، بہت سے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انتخابات کے انعقاد میں کسی نہ کسی بہانے سے کم از کم ایک سال کی تاخیر ہو سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کو 2022 میں 2017 میں کی گئی متنازعہ مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے بعد کل 1,285 اعتراضات موصول ہوئے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پنجاب، اسلام آباد اور سندھ میں جمع کرائے گئے اعتراضات کی تعداد میں کمی آئی ہے، جبکہ الیکشن کمیشن کو 2022 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں اس بار خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ووٹرز کی جانب سے زیادہ اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔

اس وقت الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا سے 192 اور بلوچستان سے 104 اعتراضات موصول ہوئے تھے، اسی طرح پنجاب کے ووٹرز کی جانب سے 705 اور سندھ سے 284 اعتراضات موصول ہوئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا