81
.تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو پیش کیا ہے، پی ٹی آئی نے پارٹی کے اندر ہونے والے انتخابات سے متعلق ضروری تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کی ہیں جو تحریک انصاف کے وفاقی الیکشن کمشنر نے جمع کرائی ہیں۔
پی ٹی آئی نے فارم 65 پر مشتمل پارٹی سربراہ کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا، تحریک انصاف دستاویز میں مرکزی اور صوبائی قیادت کے انتخابات کے نتائج بھی شامل ہیں.