عمران خان پر22 اگست کو فرد جرم عائد کردیں گے،الیکشن کمیشن

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ 22 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر فرد جرم عائد کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہیں کیس کا مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عدالتی تعطیلات کے باعث آئندہ سماعت ستمبر میں ہو، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگست کی تاریخ لے لیں، پھر مصروف ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی۔
وکیل پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے ہیں، وہ کئی دنوں سے روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف آج الزامات عائد کیے جانے تھے، انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی چیئرمین آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں گے؟ جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ امید ہے اگلی پیشی پر حاضر ہونے کی پوری کوشش کریں گے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی اگلی پیشی لازمی ہے، چارج کریں گے اور سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com