چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے NA-48 میں نتائج میں مبینہ تبدیلی کی سماعت کی
پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کے وکیل نے دلیل دی کہ علی بخاری فارم 45 کے مطابق کامیاب ہوئے، ریٹرننگ آفیسر نے ہماری درخواست کے خلاف فارم 47 جاری کیا، ہماری 50 ہزار کی برتری ختم کر دی گئی.
الیکشن کمیشن نے کامیاب آزاد امیدوار راجہ خرم نواز کو نوٹس جاری کیا ہے ریٹرننگ آفیسر کو اسلام آباد سے این اے 47 اور 48 کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنے سے بھی روک دیا
اسی طرح پی کے 73، پی کے 79، 80 اور پی کے 82 کے نتائج کے خلاف سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو دونوں حلقوں میں حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا۔ پی کے 79 سے تیمور سلیم اور پی کے 82 کے کامران بنگش نے نتائج کو چیلنج کیا ہے.
اس کے علاوہ این اے 28، این اے 49 اٹک، این اے 50 اٹک، این اے 55 راولپنڈی، این اے 63 اور این اے 65 کے نتائج کو بھی الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا.
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 10 نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ROs کو حتمی نتائج سے روک دیا.
53