اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے عام انتخابات کے معاملے پر ایوان صدر میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایوان صدر میں ہونے والی مشاورت میں شرکت پر غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس کے لیے ایوان صدر نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کو 19 فروری کو جواب دیا ہے
الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی موقف ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کا معاملہ مختلف جوڈیشل فورمز میں زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن ابھی صدارتی دفتر کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا۔
واضح رہے کہ صدر کے نام خط کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو صوبائی انتخابات سے متعلق مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کرلی تھی