پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم معطل،ضمنی انتخابات بھی روک دئیے گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 اراکین قومی اسمبلی (ایم این اے) کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے الیکشن کمیشن کے حکم کو معطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے ایم این اے یاز فتیانہ سمیت 43 سابق اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی ارکان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ استعفے قبول کرنے کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

تحریک انصاف کے 43 ارکان ڈی نوٹیفائی

پی ٹی آئی کے جن ارکان اسمبلی کے استعفے معطل کر دیے گئے ہیں۔

محمد ریاض خان فتیانہ
نصراللہ خان دریشک
طاہر صادق
ذوالفقار علی خان
حاجی امتیاز چوہدری
ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ
رضا نصر اللہ
محمد محبوب سلطان
محمد امیر سلطان
رائے محمد مرتضیٰ اقبال
میاں محمد شفیق
محمد فاروق اعظم ملک
جاوید اقبال ورکھ
محمد شبیر علی قریشی
نیاز احمد
خواجہ شیراز محمود
سردار محمد خان لغاری
رخسانہ نوید
سیمین بخاری
منزہ حسن
نصرت واحد
فوزیہ بہرام
تاشفین صفدر
لال چند
جئے پرکاش
جمشید تھامس
ملک انور تاج
محمد یعقوب شیخ
غزالہ سیفی
صائمہ ندیم
نورین فاروق خان
عظمیٰ ریاض
شاہین نیاز سیف اللہ
گل ظفر خان
جواد حسین
راحت امان اللہ بھٹی
صوبیہ کمال خان
نوشید حامد
روبینہ جمیل
نفیسہ عنایت اللہ خٹک
ساجدہ ذوالفقار
زیل ہما ۔
شونیلا روتھ

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ کیا قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے؟
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی، اراکین اسمبلی استعفے قبول کرنے کے لیے اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوئے، اسپیکر اراکین کو سنے بغیر استعفے قبول نہیں کرسکتے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 43 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی انتخابات کو بھی اگلے نوٹس تک روک دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com