7
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) آٹھ فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہوگیا تحریک انصاف آج یوم سیاہ منارہی ہے ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں ایک پاور شو منعقد کرے گی جبکہ ملک بھر میںآج احتجاج کیا جائے گا حکومت نے دفعہ144نافذ کردی ہے
ذرائع کے مطابق صوابی میں پی ٹی آئی ریلی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔. مرکزی اور صوبائی رہنما ریلی میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔. پشاور کے ہر حلقے سے قافلے مقامی قیادت کی نگرانی میں صوابی پہنچیں گے۔.
پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وہ آج یوم سیاہ پر صوابی میں بھرپور احتجاج کریں گے۔.
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک ہوشیار سیاست دان ہیں، وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، یہ ان کی سیاست ہے، جہاں بھی ممکن ہو، وہ مولانا سے تعاون حاصل کریں گے۔.