عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل آج سے شروع

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے آج پبلک نوٹس جاری کریں گے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی اور اعتراضات 3 جنوری تک داخل کیے جاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت 10 جنوری تک ہوگی۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 11 جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی، امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔
ووٹرز کی تعداد میں اضافہ
دوسری جانب 2018 کے مقابلے 2024 کے عام انتخابات کے لیے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار 351 بڑھ گئی، ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تک پہنچ گئی۔الیکشن 2018 میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی، مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار ہے۔ 704 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ ہے۔ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com