141
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ پر ہی ہوں گے۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
اسٹیٹ بینک نے رقم نہیں دی تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں قانون اور آئین ختم، عمران خان
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی طے شدہ تاریخ پر ہی ہوں گے، صورتحال یہ ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مان رہی۔انہوں نے کہا کہ جب تک طاقتور حکومت نہیں آتی یہ نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا، نامعلوم لوگ لوگوں کو اٹھا لیتے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں، سیکیورٹی کی وجہ سے احتیاط برت رہا ہوں۔