انتخابات 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے یا نئی مردم شماری کےتحت ،فیصلہ آج

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے یا 2023 کی مردم شماری کا فیصلہ آج مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کر لیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مردم شماری کی نئی رپورٹ پیش کی جائے گی، سی سی آئی نے مردم شماری کی منظوری دی تو آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے جس کے لیے نئی حلقہ بندیاں کرنا ہوں گی۔
اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر اپنا موقف پیش کریں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے بھی 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا تھاپی ٹی آئی حکومت میں مشترکہ مفادات کونسل نے منظوری دی تھی کہ 2023 میں انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہوں گے، ساتویں مردم شماری مکمل کرکے حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈیٹا الیکشن کمیشن کو دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔